کامیڈی فلموں کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی 2 اکتوبر کو جرمنی میں وفات
این ماتکون یدرکم الموت، قرآن کا ایک ایک حرف سچہ ہے، کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف پاکستان سے امریکہ علاج کے لیے نکلے تھے، جرمنی میں موت نے دستک دی اور جاں بحق ہوئے، نیوز ایجنسی کے مطابق کراچی میں 1955 میں پیدا ہوئے اور 14 سال کے عمر میں اسٹیج پر اداکاری شروع کر دیے تھے، ان کا اصل نام محمد عمر ، ان کی خدمات کے اعتراف میں نگار ایوارڈ اور تمغہ امتیاز جیسے اعزازات سے بھی نوازے گئے، پاکستان کے مزاحیہ ڈراموں میں ایک عرصہ تک خدمات انجام دینے والے، شریف شو کے ستارہ عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے علاج کے غرض سے امریکہ کی رخت سفر باندھے تھے، امریکہ کے سفر کے دوران راستے میں طبیعت بگڑنے پر جرمنی میں عارضی قیام کر علاج کرا رہے تھے، اور موت کو پاس تک آنے نہیں دینا چاہتے تھے، ان کی بیوی زرین کہتی ہے کہ طبیعت میں تھوڑی سدھار ہوتے ہی ڈاکٹر امریکہ جانے کی بات کہہ رہے تھے، ایسے میں ان کی طبیعت نہیں سدھری اور ہفتہ کو ان کی موت ہو گئی، اس طرح ہزاروں ناظرین کے لیے ان کی یادگار ڈرامے وراثت میں چھوڑ گئے،
پہلی مرتبہ جوتشی کا کردار نبھایا جس میں اسے انعام میں پانچ ہزار روپے، ایک موٹر سائیکل اور سال بھر کا پٹرول دیا گیا تھا ۔اداکاری کے علاوہ بطور مصنف اور ہدایتکار بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔ عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ لکھے جن کے مصنف، ہدایتکار اور اداکار وہ خود تھے اور ان ڈراموں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔