ٹول بار پر جائیں
خاص خبریں

آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ: کشن گنج ضلع کی نئی کمیٹی کی تشکیل

کشن گنج (اسرار عادل عالیاوی)23/2/2021 آل بہار شیرشاہ آبادی ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ہماری برادری کی ایک سماجی رہنما تنظیم ہے، اِس تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کے لئے گزشتہ کل بوقت گیارہ بجے صبح بمقام جامعہ فاطمۃ الزھراء ٹینگر ماری، سالکی، کشن گنج میں کشن گنج ضلع اکائی کی ایک اہم میٹنگ طلب کی گئ تھی جس میں آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوی ایشن کے تمام سیمانچل کے عہدیداران اور تعلیمی اور سماجی میدان کے نامور شخصیات کی موجودگی میں ضلع کشن گنج کی ضلعی تنظیم کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آئی۔ سب سے پہلے شیخ انعام الحق مدنی حفظہ اللہ عوام کے درمیان روبرو ہوئے اور میٹنگ میں شریک تمام احباب کا شکریہ ادا کرنے کے بعد شیر شاہ آبادی کی تاریخ اور ان کی کارکردگی کو ذکر کیا، ساتھ ہی ساتھ مرحوم مبارک حسین کا بھی تذکرہ کیا اور فرمایا کہ آج ہمیں شیر شاہ آبادی کا جو نام ملا ہے وہ مرحوم مبارک حسین کی کوشش و محنت کا نتیجہ ہے۔ اسی طرح اُن کی محنتوں و مشقتوں اور قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا کیونکہ اِس اِس برادری کا وجود نہیں تھا، مرحوم مبارک صاحب نے اس میں جان دیا اور ایک پہچان بھی دیا، اور اسی طرح شیر شاہ آبادی کے تعلق سے بہت قیمتی اور پرانی باتیں سامعین کے سامنے پیش کئے۔نیز یہ بھی فرمایا کہ آج کے اِس پُر فتن دور میں امت مسلمہ میں مضبوط اجتماعیت اور منظم اتحاد کی ضرورت ہے۔ لہذا ہم کوئی بھی کام کریں سب مل جل کر اتحاد و اتفاق سے کریں۔خیال رہے کہ اِس وقت ملک کی جو موجودہ حکومت ہے وہ فسطائیت پر کھڑی ہوئی ہے ایسے نازک ترین حالات میں ملت اسلامیہ کے اندر آپسی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لہذا آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کی یہ تنظیم یہ ہماری برادری کی تنظیم ہے، اِس تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کی ہم سبھوں کی ذمہ داری ہے، سب مل جل کر ساتھ دیں اور اس کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔اسی طرح تاثراتی کلمات پیش کرنے کے لئے شیخ مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ عوام سے ہمکلام ہوئے اور میٹنگ میں شرکت فرما سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد یہ بھی بتایا کہ ہم مسلمانوں کی خاموشی اورخصوصاً ہم شیر شاہ آبادیوں کی خاموشی مستقبل کے لئے نقصان دہ ہوگی۔ اس لئے ضرورت اِس بات کی ہے کہ ہماری برادری کی اِس تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔ اور یہ کام اکیلے کا نہیں ہے، ہم سب کو ایک جُٹ ہوکر مل کر کرنے کی ضرورت ہے۔
اِس پُر مسرت موقع پر چند ہماگیر و ممتاز شخصیات نے شرکت کی جنکے نام کچھ اِس طرح ہے، ڈاکٹر سعید الرحمن ( چیئرمین ابسا) شیخ رضوان سلفی (لائف ٹائم ممبر ابسا) جناب انجینیر عبدالجبار، ایڈوکیٹ محمد حسن، ایڈوکیٹ محمد تجمل حق، شیخ فیروز عالم ندوی، شیخ عبد الرشید مظہری، شیخ مزمل حق مدنی، شیخ مصباح الدین بخاری، جناب عبدالغفور، جناب مکھیا عبدالرحمان، جناب محمد یوسف، مکھیا منصور عالم، منظور عالم، خالد مبارک صاحب، وغیرہ وغیرہ، اِن دانشوروں نے یکے بعد دیگرے مختصر وقت میں جامع تاثرات پیش کئے، اسی طرح شیخ رضوان سلفی حفظہ اللہ نے آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قیمتی مشوروں سے نوازا، نیز تنظیم کے اعلیٰ ذمہ داران سے ایک گزارش یہ بھی رکھی کہ ہر ضلع میں اور خاص کر مین شہر میں ہماری شیر شاہ آبادی کی ایک الگ سے آفس بنائ جائے، تاکہ ہماری برادری کے لوگ وہاں پر جائیں، اور مسائل کا حل بھی تلاش کریں، اور صحیح رہنمائی ہوسکے،یہ بہت ضروری بھی ہے، تاکہ ہماری پہچان بن سکے۔
پھر اخیر میں نئ کمیٹی کی تشکیل دی گئی،تمام لوگوں کے رائے اور مشورے کے بعد بالاتفاق شیخ مصباح الدین بخاری صاحب صدر چنے گئے اور سکریٹری کے لئے جناب مکھیا عبدالرحمان صاحب منتخب ہوئے، اسی طرح خازن کے لئے شیخ مزمل حق مدنی صاحب کو چنا گیا، اس کے علاوہ نائبین اور ممبران کا بھی انتخاب کیا گیا۔کمیٹی کی تشکیل کے بعد آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب ڈاکٹر سعید الرحمن نے اپنے قیمتی تاثرات پیش کیا، ساتھ ہی ساتھ آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کا تعارف اور انکی کی کارکردگی کا بھی ذکر کیا۔ دوران گفتگو آپ نے سلجھے انداز میں لوگوں کے اشکالات کے جواب دئے اور شیر شاہ آبادی قوم کو یہ یقین دلایا کہ ہم آپ بھی اس ملک کے اٹوٹ باشندے ہیں جو مکمل حق رکھتے ہیں قانونی طور پر ہمیں بھی وہ سارے حقوق ملے جن سے ہم محروم کئے جاتے رہے ہیں, ہمیں OBC یعنی اَتی پِچھڑا جاتی کہکر پرے کیا جاتا ہے لہذا ہم اپنے حوصلے بلند رکھتے ہوئے اس تنظیم میں حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔
آخیر میں اِس میٹنگ کے کنوینر شیخ مصباح الدین بخاری حفظہ اللہ نے لوگوں کے شکریہ کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا۔
Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close