ٹول بار پر جائیں
مضامین ومقلات
Trending

آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ

ارریہ ضلع کی نئی کمیٹی کی تشکیل

آل بہار شیرشاہ آبادی ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ہماری برادری کی ایک سماجی رہنما تنظیم ہے، اِس تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کے لئے آج بتاریخ 17 جنوری 2021 بروز اتوار بوقت بارہ بجے صبح بمقام مسجدِ توحید زیرومائل ارریہ میں ارریہ ضلع اکائی کی ایک اہم میٹنگ طلب کی گئ تھی جس میں آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوی ایشن کے تمام سیمانچل کے عہدیداران اور تعلیمی اور سماجی میدان کے نامور شخصیات کی موجودگی میں ضلع ارریہ کی ضلعی تنظیم کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آئی۔
اِس پُر مسرت موقع پر شیخ انعام الحق مدنی حفظہ اللہ نے تمام آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا، ساتھ ہی ساتھ عوام کے سامنے اِس میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔
پھر اس کے بعد شیخ رضوان سلفی حفظہ اللہ عوام کے درمیان روبرو ہوئے اور اپنے تاثراتی خطاب میں فرمایا کہ اسلام نے مسلمانوں کے سامنے آپسی اتحاد و اتفاق اور اجتماعیت کا مثبت تصور پیش کیا ہے اور مسلمانوں کے مضبوط تعلقات پر خاص زور دیا ہے۔آج عالمی سطح پر دعوتِ دین اور غلبہ دین کے لئے امت مسلمہ میں مضبوط اجتماعیت اور منظم اتحاد کی ضرورت ہے۔قرآن وسنت میں متعدد مقامات پر اجتماعیت اور آپسی اتحاد پر صاف صاف وضاحتیں ملتی ہیں۔ لہذا ہم کوئی بھی کام کریں سب مل جل کر اتحاد و اتفاق سے کریں۔خیال رہے کہ اِس وقت ملک کی جو موجودہ حکومت ہے وہ فسطائیت پر کھڑی ہوئی ہے ایسے نازک ترین حالات میں ملت اسلامیہ کے اندر آپسی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اِسی طرح مہمانِ خاص فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللہ نے اپنے تاثراتی پیغام میں فرمایا کہ ہم سب ایک پلیٹ فارم سے جڑیں پہلے اپنے اندر مضبوطی لائیں نیز شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔ کیوں کہ یہ تنظیم ہماری برادری کی تنظیم ہے۔ لہذا ہم سب مل کر اس کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔
پھر اس کے بعد ڈاکٹر ابراہیم مدنی حفظہ اللہ عوام سے ہمکلام ہوئے اور آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف اور انکی کارکردگی کو بنگلہ زبان میں بڑے سہل انداز میں سمجھایا۔ نیز انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم مسلمانوں کی خاموشی اورخصوصاً ہم شیر شاہ آبادیوں کی خاموشی مستقبل کے لئے نقصان دہ ہوگی۔ اس لئے ضرورت اِس بات کی ہے کہ ہماری برادری کی اِس تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔

پھر اخیر میں نئی کمیٹی کی تشکیل دی گئی، تمام لوگوں کی رائے اور مشورے کے بعد بالاتفاق شیخ مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ صدر چنے گئے، اور سکریٹری کے لئے جناب محمد آصف مکھیا صاحب منتخب ہوئے، اسی طرح خازن کے لئے جناب ڈاکٹر نذیر احمد کو چنا گیا، اس کے علاوہ نائبین اور ممبران کا بھی انتخاب کیا گیا۔
کمیٹی کی تشکیل کے بعد آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب ڈاکٹر سعید الرحمن نے اپنے قیمتی تاثرات پیش کیا، ساتھ ہی ساتھ آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کا تعارف اور انکی کی کارکردگی کا بھی ذکر کیا۔ دوران گفتگو آپ نے سلجھے انداز میں لوگوں کے اشکالات کے جواب دئے اور شیر شاہ آبادی قوم کو یہ یقین دلایا کہ ہم آپ بھی اس ملک کے اٹوٹ باشندے ہیں جو مکمل حق رکھتے ہیں قانونی طور پر ہمیں بھی وہ سارے حقوق ملے جن سے ہم محروم کئے جاتے رہے ہیں, ہمیں OBC یعنی اَتی پِچھڑا جاتی کہکر پرے کیا جاتا ہے جو کہ غیر مناسب بات ہے, لہذا ہم اپنے حوصلے بلند رکھتے ہوئے اس تنظیم میں حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں.
پھر اخیر میں شیخ مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ نے تمام لوگوں کے شکریہ کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا۔

 

آز قلم:۔۔۔ اسرارالحق عالیاوی
داعی: حَسَنہ ایجوکیشنل ٹرسٹ ارریہ بہار

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close