عام معلومات (GK)

سی بی ایس ای(CBSE) نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان کا اعلان کیا

کورونا عالمی وبائی مرض کوویڈ 19 کی وجہ سے آج ملک بھر میں لاک آؤٹ کا 55 واں دن ہے ، لوگوں کی نقل و حرکت سے لے کر روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے علاوہ، سب کچھ تھم سا گیا ہے۔ یہاں تک کہ اسکول ، کالج اور یونیورسٹی کا تعلیمی نظام آن لائن کے سہارے چل رہا ہے۔ بورڈ امتحان کے علاوہ سبھی درجہ کے بچوں کو آٹو ترقی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایسی صورتحال میں ، سی بی ایس ای کے باقی بورڈ امتحانات انعقاد کرنا ایک اہم کام تھا ، طلباء ، اساتذہ ، والدین سب انتظار کر رہے تھے۔ سب کے ذہنوں میں شکوک و شبہات تھے کہ کیا ہوگا ، یہ کیسے ہوگا ، اور یہ کب ہوگا۔ امتحان کے اعلان کے ساتھ ہی سب کے ذہن میں شک ختم ہوگیا۔
ایسے امیدواروں کے لئے راحت کی خبر ہے جو لوگ امتحان جدول کے منتظر ہیں ،انہیں مزید انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج ، 18 مئی بروز پیر کو ، ایم ایچ آر ڈی ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک نے سی بی ایس ای کے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ جس کی جانکاری انہوں نے ٹویٹ کر دی ہے ۔

ان کے حکم کے مطابق ، دسویں اور بارہویں بورڈ کے باقی امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی کے درمیان ہوں گے۔
طلباء ، اساتذہ ، والدین چارٹ شیٹ دیکھ کر اپنی باقی تیاری مکمل کرسکتے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close