عام معلومات (GK)

نئی تعلیمی پالیسی-2020

Current Affairs by Saddam Rif`at

سوال نمبر 1 ۔ این ای پی NEP کیا ہے؟
جواب : یہ New Education Policy کا مخفف ہے ۔
سوال نمبر 2 ۔ نیو ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ کس کی صدارت میں ماہرین کی ایک ٹیم نے تیار کیا؟
جواب : کے کستوری رنگن کی صدارت میں ۔
سوال نمبر 3 ۔ہندوستان کی تاریخ میں اب تک کتنی بار ایجوکیشن پالیسی آ چکی ہے؟
جواب : تین بار، پہلی مرتبہ 1968 میں، دوسری مرتبہ 1986 میں اور تیسری مرتبہ 2020 میں ۔
سوال نمبر 4 ۔ نیو ایجوکیشن پالیسی کے نافذ ہوتے ہی MHRD کا نام کیا ہو گیا ہے؟
جواب : وزارت تعلیم
سوال نمبر 5 ۔ ابھی ہمارے ہندوستان کے وزیر تعلیم کون ہیں؟
جواب : رمیش پوکھریال نیشنک ۔
سوال نمبر 6 ۔ نیو ایجوکیشن پالیسی کے تحت، کس درجہ تک مادری زبان میں تعلیم دینے کی وکالت کی ہے؟
جواب : پانچویں تک مادری زبان میں تعلیم دینے کی وکالت کی گئی ہے ۔
سوال نمبر 7 ۔ نیو ایجوکیشن پالیسی کے تحت غیر ملکی زبانوں کی تعلیم کس سطح سے ہوگی؟
جواب : ثانوی سطح سے
سوال نمبر 8 اسکولی تعلیم میں صد فیصد جی ای آر GER یعنی Gross Enrolment Ratio کے ساتھ ثانوی سطح تک سب کے لئے تعلیم Education for All کا حدف کس سال تک رکھا گیا ہے؟
جواب : 2030 تک
سوال نمبر 9 ۔اعلیٰ تعلیم میں %50 GER پہونچنے کا حدف کس سال تک رکھا گیا ہے ؟
جواب : 2035 تک
سوال نمبر 10 ۔نیو ایجوکیشن پالیسی کے تحت تین سے اٹھارہ سال کے بچوں کو کب تک معیاری تعلیم فراہم کرنے کا حدف رکھا گیا ہے؟
جواب : 2030 تک اٹھارہ سال تک کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کیے جانے کے حدف رکھا ہے ۔
سوال نمبر 11 ۔ نیو ایجوکیشن پالیسی میں GDP کا کتنا فیصد صرف کرنے کا حدف رکھا گیا ہے؟
جواب : %6
سوال نمبر 12 ۔ کس درجہ سے پیشہ ورانہ کورسز شروع کیے جائیں گے؟
جواب : چھٹی کلاس سے ۔
سوال نمبر 13 ۔ نیو ایجوکیشن پالیسی میں کس کورس کو ختم کر دیا گیا ہے؟
جواب : M. Phil
سوال نمبر 14 ۔نیو ایجوکیشن پالیسی میں پی ایچ ڈی کے لیے کس چیز کو لازمی قرار دیا ہے؟
جواب : چار سال کی بیچلر ڈگری
سوال نمبر 15 ۔ بیچلر ڈگری کتنے سال کے ہوں گے؟
جواب : تین سال اور چار سال کے
Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close