آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن(ارریا) کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ: بلاک اور پنچایت کمیٹی کا از سر نو تشکیل پر غور وفکر

آج بتاریخ 13 فروی 2021 بروز سنیچر بوقت بارہ بجے بمقام مسجد توحید زیرومائل ارریا میں شیخ مفیض الدین الریاضی ( چیئرمین ابسا ارریہ ) کی صدارت میں آل بہار شیرشاہ آبادی ایسوسی ایشن کی ایک اہم ضلعی مشاورتی میٹنگ رکھی گئی تھی جس میں ٹوٹل اراکین نے شرکت کی اور اپنے قیمتی مشوروں سے میٹنگ کو کامیاب بنایا، سب سے پہلے شیخ مفیض الدین الریاضی نے میٹنگ میں شریک تمام احباب کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی ساتھ شیر شاہ آبادی قوم کو جاگرُک کیسے کیا جائے؟ بیداری کیسے لائ جائے؟ اِس پر قیمتی مشوروں سے نوازا، اور میٹنگ کے ایجنڈوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں پہلے 17 جنوری کو ارریہ مسجد توحید میں ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی تھی، جس میں ضلع کمیٹی کا انتخاب کیا گیا تھا،اور اس میں یہ بھی ہدایت دی گئی تھی کہ جلد از جلد بلاک کمیٹی اور پنچایت کمیٹی کا از سر نو تشکیل دی جائے،اِسی مقصد کے پیش نظر آج کی یہ اہم میٹنگ بلائی گئی ہے لہذا بلاک کمیٹی اور پنچایت کمیٹی کی تشکیل کب کس تاریخ کو اور کہاں دی جائے اِس پر غور وفکر کریں؟ میٹنگ میں تمام شرکاء کی رائے کے بعد جو نتیجہ نکلا وہ کچھ اِس سے طرح ہے کہ ، سب سے پہلی میٹنگ ارریہ اور جوکی ہاٹ والوں کے لئے بنگما میں 21 فروری 2021 کو منعقد ہوگی، اور دوسری میٹنگ رانی گنج پرکھنڈ والوں کے لئے 28 فروری 2021 کو کرنکیا میں ہوگی۔ اسی طرح تیسری میٹنگ سکٹی پرکھنڈ والوں کے لئے 7 مارچ 2021 کو کھوراگاچ میں منعقد ہوگی۔ اسی طرح چوتھی میٹنگ پلاسی پرکھنڈ والوں کے لئے 11 مارچ 2021 کو بھٹاباڑی میں منعقد ہوگی، بعینہ پانچویں میٹنگ فاربس گنج اور کرساکاٹا والوں کے لئے 16 مارچ 2021 کو بٹراہا میں ہوگی، چھٹی میٹنگ نرپت گنج والوں کے لئے 21 مارچ 2021 کو بڑابابوان میں ہوگی۔ یاد رہے یہ سارے میٹنگ صبح دس بجے سے شروع ہوں گے۔ اِس پر مسرت موقع پر آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن ارریا ضلع کے تمام اراکین موجود تھے خاص کر قابل ذکر ہیں قمرالہدیٰ مدنی،اجمل مدنی، جمیل کرانی ،محمد نذیر، منظور منڈل، صدام حسین، مسعود احمد، ذاکر حسین، عبدالمتین، امام حسین، محمدیاسین، ابوالکلام، مشفق عالم، سرور عالم۔ عبدالحنان وغیرہ وغیرہ
✍️ اسرارالحق عالیاوی