ٹول بار پر جائیں
خاص خبریں

آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کے اعلیٰ ذمہ داران نے نظام الدین مدنی، اور مسعود حیدری کو لائف ٹائم ممبر ڈونیشن رسید پیش کیا

All Bihar Shershabadi association

ارریہ (اسرار عادل) 8 مارچ 2021 آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن ایک سماجی رہنما تنظیم ہے اِس تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کے لئے ABSA کے اعلیٰ ذمہ داران نے نرپت گنج تھانے کا دورہ کیا، اور تھانہ پرسیڈینٹ جناب مسعود حیدری سے ملاقات کی اور ساتھ ہی ساتھ لائف ٹائم ممبر ڈونیشن رشید بھی پیش کیا۔ اور اِس قوم کے سماجی رہنما تنظیم کے بارے میں قیمتی مشوروں سے نوازا، اور ضیافت میں بھی کوئی کثر نہ چھوڑی، اسی طرح آل بہار شیرشاہ آبادی ایسوسی ایشن (ABSA) کے تحت ضلع سپول بہار کی تشکیل نو کے بعد ABSA کے اعلی عہدے داران کا جامعہ سلفیہ مفتاح العلوم بیریا کمال بلبھدرپور سپول بہار میں ورود مسعود ہوا، جامعہ کے معائنہ کے بعد مختصر سی نششت ہوئی ، جس میں مدیر جامعہ سلفیہ مفتاح العلوم بیریاکمال فضیلتہ الشیخ نظام الدین ابو الحسن المدنی حفظہ اللہ کو ذمہ داران ABSA آل بہار شیرشاہ آبادی ایسوسی ایشن کا لائف ٹائم ممبر ڈونیشن رسید بھی پیش کیا گیا، اور بہترین ضیافت بھی کروائی۔ اِس پر مسرت موقع پر پروفیسر عبداللطیف حیدری سابق چیئرمین ابسا، ڈاکٹر سعید الرحمن چیئرمین ابسا، شیخ انعام الحق مدنی جنرل سیکرٹری ابسا، شیخ مفیض الدین الریاضی چیئرمین ارریا ابسا، ایڈوکیٹ تجمل الحق، پروفیسر مسرور حیدری، وغیرہ بھی موجود تھے۔
Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close