نیوز سیکشنٍ

آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن ارریا و جوکی ہاٹ بلاک کا انتخاب بحسن وخوبی اختتام پذیر

ارریہ (اسرار عادل عالیاوی) گزشتہ کل یعنی 20 مارچ 2021 بروز سنیچر بمقام مدرسہ اصلاح المسلمین بنگما ارریا میں آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن ارریہ کے چیئرمین شیخ مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ کی نگرانی میں آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن ارریا و جوکی ہاٹ بلاک کا انتخاب عمل میں آیا جس میں بائیس 22 افaشیر شاہ آبادی کا تعارف و تاریخ اور ان کی کارکردگی کو ذکر کیا، ساتھ ہی ساتھ مرحوم مبارک حسین کا بھی تذکرہ کیا اور فرمایا کہ آج ہمیں شیر شاہ آبادی کا جو نام ملا ہے وہ مرحوم مبارک حسین کی کوشش و محنت کا نتیجہ ہے۔ کیونکہ اِس برادری کا وجود نہیں تھا، مرحوم مبارک صاحب نے اس میں جان دیا اور ایک پہچان بھی دیا، اور اسی طرح شیر شاہ آبادی کے تعلق سے بہت قیمتی اور پرانی باتیں سامعین کے سامنے پیش کئے ، پھر اس کے بعد انتخابی کاروائی شروع ہوئی صدر کے لئے جناب کوثر عالم چکنی کا نام پیش کیا گیا تمام لوگوں نے اس کی تائید کی اور پھر کچھ وقفہ رہا اس کے بعد جناب کوثر عالم کو صدر منتخب کر لیا گیا اسی طریقہ پر سکریٹری کے لئے ڈاکٹر افضل حسین بنگما اور خازن کے لئے مولانا محمد مرتضی چھوٹی چکنی کا نام پیش کیا گیا اور تمام مقامی لوگوں نے بالاتفاق تائید کی، بعینہ پرَوکتا یعنی ترجمان کے لئے کوثر اعظم بنگما کو چنا گیا، اس کے علاوہ نائبین اور ممبران کا بھی انتخاب کیا گیا، جن کے نام کچھ اِس طرح کے ہیں، محمد اسلام ، حیدر علی صندل پور، محمد فضل الرحمان تین گھریا، حبیب الرحمٰن ترہٹ بٹا، محمد ابراہیم نیا ٹولہ اسلام پور، محمد مفیض الدین باری گھاٹ، محمد یوسف کسیار گاؤں، محمد سعید پیما ٹولی چکنی، مفیض الدین تال بونا، زین العابدین لہنا، انوارالحق گوشائ باڑی، عبدالمجید لہنا چترا ٹولہ، سراج الاسلام نیا نگر، اشفاق عالم چاما پاڑا، رضاءالحق چاتر، مولانا ارشاد عالم مدنی چاتر، محمد سراج الدین سیف اللہ، نعیم اختر آم تلّی، واضح رہے انتخابی عمل پر سکون اور سنجیدہ ماحول میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ ہر ایک عہدیدار کو عہدہ باتفاق رائے دیا گیا کسی کے دل میں عہدے کے لئے کوئی حرص و لالچ نہ تھی ہر ایک نے عہدے کے لئے دوسرے کو اپنے سے بہتر سمجھا،
اسی طرح کمیٹی کی تشکیل کے بعد تاثراتی کلمات پیش کرنے کے لئے آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کے اعلیٰ ذمہ داران خصوصاً پروفیسر عبداللطیف حیدری، ڈاکٹر سعید الرحمن، شیخ انعام الحق مدنی،شیخ رضوان سلفی، ڈاکٹر ابراہیم مدنی، قمرالہدیٰ مدنی، ارشاد عالم مدنی، مکھیا نورالحق، ماسٹر منظور عالم، مفیض الدین الریاضی،عوام سے ہمکلام ہوئے اور مختصر وقت میں جامع اور قیمتی مشوروں سے نوازا، اور سبھوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ آج کے اِس پُر فتن دور میں امت مسلمہ میں مضبوط اجتماعیت اور منظم اتحاد کی ضرورت ہے، لہذا ہم کوئی بھی کام کریں سب مل جل کر اتحاد و اتفاق سے کریں، خیال رہے اِس وقت ملک کی جو موجودہ حکومت ہے وہ فسطائیت پر کھڑی ہوئی ہے ایسے نازک ترین حالات میں ملت اسلامیہ کے اندر آپسی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ لہذا آل بہار شیر شاہ آبادی ایسوسی ایشن کی یہ تنظیم ہماری برادری کی تنظیم ہے، اس تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کی ہم سبھوں کی ذمہ داری ہے،سب مل جل کر ساتھ دیں اور اس کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔
اخیر میں اِس میٹنگ کے کنوینر شیخ مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ نے تمام مہمان و لوگوں کے شکریہ کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا۔
Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close