نیوز سیکشنٍ

عظیم الشان جلسہ

کٹیہار(صدام رفعت) آپ بزرگان ملت اور دین کے شیدائی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ مدرسہ دارالسلام سکورنا و کرسیل کے زیر اہتمام چودھواں ایک روزہ عظیم الشان جلسہ کا انعاد، 10 اپریل 2021 بروز ہفتہ (سنیچر) کو کیا گیا ہے ۔
جلسہ کی صدارت سکورنا پنچایت کے دو عظیم شخصیت فضیلۃ الشیخ جناب مولانا نورالاسلام مدن صاحب، استاد جامعہ امام البخاری اور فضیلۃ الشیخ جناب مولانا شمس الزمان سلفی صاحب، گورنمنٹ اردو ٹیچر بہار، فرمائیں گے ۔جبکہ نظامت کا فریضہ مدرسہ دارالسلام کے قابل صدرجناب مولانا انعام الحق اثری صاحب و مولانا انوار الحق اثری صاحب گورنمنٹ ٹیچر بہار ،انجام دیں گے ۔
جلسہ کو خطاب کرنے کے لیے بہار و بنگال سے نادر نمونے تشریف لائیں گے جن کی فہرست مندرجہ ذیل ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ جناب مولانا نور الاسلام رحیمی صاحب، حافظہ اللہ وتولاۃ، اتردیناج پور مغربی بنگال ۔
فضیلۃ الشیخ جناب مولانا امداد علی مظہری صاحب، حافظہ اللہ، دکھن دیناج پور ،مغربی بنگال ۔
فضیلۃ الشیخ جناب مولانا محمد ابوالحسن مفتاحی صاحب حفظہ اللہ وتولاۃ، پورنیہ بہار ۔
فضیلۃ الشیخ جناب مولانا حسیب الرحمن محمدی صاحب امام و خطیب رتنی، کٹیہار بہار ۔
فضیلۃ الشیخ جناب مولانا محمد اسرافیل رحیمی صاحب، منجھیلی، پورنیہ بہار ۔
فضیلۃ الشیخ جناب مولانا مشرف حسین سلفی صاحب صدر مدرس مدرسہ حفصہ بنت عمر للبنات، حاجی پور کٹیہار بہار۔
آپ تمام ہمدان قوم وملت سے بصد احترام اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی پرخلوص درخواست ہے ۔
المشتھرین :- السلام ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، سکورنا و کرسیل ۔
نوٹ: واضح رہے کہ جلسہ میں خورد ونوش کے لیے رعایتی ہوٹل اور خواتین کے لیے پردے کا معقول نظم رہے گا۔
صدام رفعت، ٹی جی ٹی سوشل سائنس،مانو ماڈل اسکول، حیدرآباد ۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close